ہیڈ لائن:
لنڈیانوالہ: کھیتوں میں جھگڑا، فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق، سابق ایس پی گرفتار
فاروق ہندل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات رہ چکے ہیں
وی او:
فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک 651 گ ب میں کھیتوں میں جانور گھسنے پر جھگڑا تصادم میں بدل گیا۔
ایس پی فاروق ہندل سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا
ذرائع کے مطابق سابق ایس پی فاروق ہندل اور چدھڑ گروپ کے افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد تصادم ہوا۔
واقعہ کے دوران مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے سابق ایس پی فاروق ہندل زخمی ہوگئے۔
جس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 60 سالہ ناصر اور اس کا 35 سالہ بیٹا امتیاز موقع پر جاں بحق ہوگئےھ جبکہ مقتول ناصر کا 50 سالہ بھائی جعفر شدید زخمی ہوا جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سابق ایس پی فاروق ہندل سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔