سوشل میڈیا پر ویوز کی خاطر اپنی کم سن بیٹی پر تشدد کا افسوسناک واقعہ، پولیس کی بروقت کارروائی ،ملزم گرفتار

😭😭استغر اللہ 😭😭
سرگودھا میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سفاک باپ نے محض سوشل میڈیا پر شہرت اور “ویوز” حاصل کرنے کی خاطر اپنی ہی 5 سالہ معصوم بیٹی مدیحہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ باپ کی جانب سے کمسن بچی پر ظلم کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی، جس کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ معصوم بچی کی چیخیں اور خوفزدہ حالت ہر حساس دل رکھنے والے انسان کو ہلا کر رکھ دینے کے لیے کافی تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سلانوالی پولیس حرکت میں آئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طارق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے واضح کیا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کمزور طبقات کے حقوق کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ واقعہ صرف ایک خاندان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +