*لیہ: کار میں دم گٹھنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق*
لیہ کے نواحی چک 150 میں غلام مصطفی کا بیٹا گھر میں کھڑی کار میں بیٹھ گیا جس کے بعد گاڑی کے گیٹ اور شیشے بند رہے، والدین کو پتہ نہ چلنے پر بچہ دم گٹھنے سے جاں بحق ہو گیا۔
تین گھنٹے تک والدین بچے کو ڈھونڈتے رہے نہ ملنے پر کار کا گیٹ کھولا تو بچہ بے ہوش تھا جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔