خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی

*کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، درجنوں زخمی*

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث مسجد کے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیوار بھی گرگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیاگیا ہے اور پولیس لائنز کے قریب مزید نفری پہنچ گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پرانی پولیس لائنز کے قریب بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی، تاہم واقعے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق دھماکا دوپہر تقریباً ایک بج کر 15 منٹ پر ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسز، ریسکیو و ریکوری گاڑیوں سمیت 40 سے زائد اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی احتیاط برتی جا رہی ہے۔

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کے قریب دھماکا،16 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی
کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کم از کم16 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں مسلح شدت پسندوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔