ساندل ایکسپریس کا ریلوے ٹریک پر پھنسے لوڈر رکشہ کے ساتھ حادثہ، فرار رکشے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

سلانوالی ساندل ایکسپریس ریلوے ٹریک میں پھنسے ہوئے لوڈر رکشہ سے جا ٹکرائی لوڈر رکشہ تباہ ریلوے کو فیول کی مد میں ہزاروں روپے کا نقصان اور 35 منٹ وقت کا ضیاع ٹرین گارڈ محمد عادل کی درخواست پر تھانہ سلانوالی پولیس ہے نامعلوم رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے لوڈر رکشہ تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے براستہ سلانوالی جھنگ ملتان جانے والی ٹرین ساندل ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی-

بتایا گیا ہے کہ سلا نوالی کے قریب سلطان سکندر کالونی کے قریب ایک موٹر سائیکل لوڈر رکشہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کے بیچ پھنسا ہوا تھا کہ ساندل ایکسپریس لوڈر رکشہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں لوڈر رکشہ تباہ ہو گیا اور ساندل ایکسپریس کو معمولی نقصان پہنچا لوڈر رکشہ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا –

حادثے کے باعث اس تقریبا 35 منٹ ٹرین رکی رہی اور فیول کی مد میں ریلوے کو ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھانہ سلانوالی پولیس نے ٹرین گارڈ محمد عادل کی درخواست پر نامعلوم لوڈر رکشہ ڈرائیور کے خلاف بجرم 279، 227 اور ریلوے ایکٹ 1890 کی دفعہ 129 کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور لوڈر رکشہ بھی تحویل میں لے لیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +