**TICKERS:**
ٹوبہ ٹیک سنگھ: گوجرہ میں اینٹی نارکوٹکس ٹیم کا گھر پر چھاپہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ: اہل علاقہ نے اینٹی نارکوٹکس ٹیم کو یرغمال بنالیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ: اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان ہندل نے 12 ملازمین کے ہمراہ غلام محمد کے گھر پر چھاپہ مارا
ٹوبہ ٹیک سنگھ: اہل علاقہ کا اڈا مسلمانیاں کے قریب احتجاج، سڑک بلاک
ٹوبہ ٹیک سنگھ: پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
**OC:**
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اینٹی نارکوٹکس ٹیم کا ایک گھر پر چھاپہ اہل اہل علاقہ نے ٹیم کو یرغمال بنالیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
**VO:**
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے گوجرہ میں اینٹی نارکوٹکس ٹیم کی جانب سے غلام محمد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس چھاپے کے دوران اہل علاقہ نے سخت ردعمل دکھاتے ہوئے ٹیم کو یرغمال بنا لیا اور انہیں گھر میں بند کردیا۔ 
اڈا مسلمانیاں کے قریب اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک کو بلاک کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس ٹیم آئے روز ریڈ کر کے انہیں تنگ کرتی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کی اور سرکاری ملازمین کو نجات دلائی –
Ftg
