سکول واپسی پر بچوں سے بھرا رکشے کو حادثہ، ایک طالب علم جان بحق تین زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ گوجرہ
پکا انا روڈ پر سکول رکشے کو حادثہ، 9 سالہ طالبعلم جاں بحق، 3 بچے زخمی
گوجرہ میں تھانہ صدر کی حدود پکا انا روڈ پر دواکھڑی کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ سکول سے واپس جاتے ہوئے بچوں سے بھرا رکشہ تیز رفتار ہائی ایس وین سے ٹکرا گیا،

جسے کم عمر ڈرائیور چلا رہا تھا۔ حادثے میں دوسری کلاس کا 9 سالہ طالبعلم احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بہن آبیرہ، بھائی شمروز اور شہروز زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور جاں بحق بچے کو مقامی افراد نے سول اسپتال گوجرہ منتقل کیا۔ صدر پولیس گوجرہ نے عمر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +