5 سالہ آیت نور کے بہیمانہ قتل کے بعد اللہ تعالیٰ نے مقتولہ کے والدین کو ایک اور بیٹی سے نواز دیا، نام مرحومہ مقتولہ کے نام پر آیت نور ہی رکھ دیا گیا

*آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا*

ہری پور میں 5 سالہ آیت نور کے بہیمانہ قتل کے بعد انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والے والدین کی زندگی میں ایک خوشی کی کرن آئی ہے، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

آیت نور کے والدین نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے ساتھ شیئر کی اور نومولود بیٹی کا نام بھی اپنی مرحوم بیٹی کی یاد میں ’آیت نور‘ رکھا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں والدین کو نومولود بچی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاندان کو مبارکباد اور بچی کیلئے دعائیں دی جا رہی ہیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +