وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) انجمن تاجران وریام والا ضلع جھنگ کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد ،تاجران، مزہبی راہنماؤں سمیت دیگر اہم علاقائی شخصیات کی شرکت، پاک فضائیہ نے جس طرح دشمن کے گھر میں گھس کر ان کے غرور کو پاش پاش کیا ہے وہ مدتوں یاد رکھا جائے گا، دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے اور پاکستانی فورسز کی کمال مہارت کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے

وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) انجمن تاجران وریام والا کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی زیر قیادت حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام ،حاجی منیر احمد جٹ عاربی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران وریام، شیخ نعمان احمد فنانس سیکرٹری کریں گے، جس میں تاجر برادری صحافی، سول سوسائٹی، طلباء سمیت مکاتب فکر کے علماء کرام شریک ہونگے

ووکنگ سرے برطانیہ :سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی ووکنگ سرے برطانیہ آمد، برطانوی ہیریٹیج کی تاریخی فسٹ کلاس لسٹڈ بلڈنگ شاہجہان مسجد ووکنگ سرے میں نماز جمع کی ادائیگی کے بعد مختصر سے وقت میں ہی لوگوں کے ساتھ گھل مل کر پاکستان کے ساتھ محبت اسکی سالمیت اور بقاء کے لیے مثبت خیالات کا اظہار کیا، خصوصی رپورٹ کونسلر محمد الیاس راجہ ایڈووکیٹ ووکنگ سرے برطانیہ

جھنگ (محمد ندیم) تھانہ وریام والا کے علاقہ چک نمبر 496 کا رہائشی غریب اور یتیم زمینی تنازعہ کے باعث بااثرافراد کی ایماء پر زمین ہتھیانے کےلئے تھانہ وریام والا میں ناجائز کیس میں گرفتار کروا دیا گیا، ان کی بیوہ ماں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ،آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں غریب سمجھ کر گزشتہ کئی سالوں سے گھسیٹا جا رہا ہے، اب میرے بچے کو جو کہ تھانہ شورکوٹ کینٹ میں بطور کک بھی خدمات سر انجام دے رہا تھا کو ہمارے مخالفین کی ایما پر ناجائز گرفتار کروا گیا ہے، ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے، مزکورہ شخص کو رہا کر دیا گیا تھا، تھانہ وریام والا پولیس