304

ویل ڈن پولیس،8 کروڑ مالیت کی قیمتی گاڑیاں، موٹر سائیکلز، زیورات، موبائلز سمیت دیگر اشیاء برآمد

فیصل آباد پولیس کی کارروائیاں، 8 کروڑ روپے سے زائد کا سامان اصل مالکان کے حوالے

سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے گزشتہ ماہ مؤثر حکمت عملی اور کامیاب آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے 8 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا، جسے اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

برآمد شدہ سامان میں فارچونر گاڑی، 5 کاریں، 203 موٹر سائیکلیں، ایک مزدا، 8 رکشے، 56 موبائل فونز، طلائی زیورات، نقدی اور کپڑا شامل ہیں۔

سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹس، ہاٹ سپاٹ ایریاز میں گشت، ایلیٹ اور ڈولفن فورس کی کارروائیاں اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیصل آباد کو کرائم فری سٹی بنایا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے

#FaisalabadPolice #CrimeControl #CPOFaisalabad #Recovery#punjab #punjabi #Fisalabad فیصل آباد #پنجاب #پاکستان #پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک #کروڑوں مالیت کی قیمتی گاڑیاں #موٹر سائیکلز #موبائل #

اپنا تبصرہ بھیجیں