کبیر والا(تحصیل رپورٹر)87 واں انٹرنیشنل عرس صاحب لولاک احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بفیضان نظر خواجہ۔ خواجگان الحاج خواجہ محمد معصوم تاجدار مہری شریف 11 اپریل 12 اپریل 13 اپریل عرس مبارک بمقام مہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں منعقد ہو رہا ہے، تمام عالم اسلام سے شرکت کی اپیل ہے، منجانب ملک قسورعباس بیورو چیف

پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری،سیدراشدعلی گردیزی مرکزی سیکرٹری جنرل ،چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی، جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، رفیق لودھی، چوہدری طارق گجر، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ ودیگر نے فلسطین میں اسرائیل کی جاری دہشت گردی اوراسکے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں اورتباہی وبربادی پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئےکہاہےکہ فلسطین میں سسکتی انسانیت آخری سانسیں لےرہی ہے جومسلم امہ حکمرانوں اورعالمی اداروں کےمنہ پرطمانچہ ہے.