شور کوٹ :نواحی موضع بدھوانہ تحصیل شورکوٹ کے نوجوان خطیب مولانا مہر محمد عمران بدھوانہ سیال سینیئر نائب صدر اہلحدیث ضلع جھنگ کے بھائی مہر اللہ دتہ بدھوانہ سیال کا جواں سالہ بیٹا جو کہ انتقال کر گیا تھا مرحوم کی نماز جنازہ مقامی عیدگاہ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں جماعتی رفقاء سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری،سیدراشدعلی گردیزی ،چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری رفیق لودھی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہےکہ مقبوضہ کشمیر کےعلاقےپہلگام میں سیاحوں پرحملہ بھارت کی اپنی سیکورٹی نااہلی وناکامی کے باعث پیش آیا اس نااہلی وناکامی کے بہانے پاکستان پربھارتی حملے کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں پاکستان خطے میں جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تودنیادشمن کاتماشادیکھےگی۔قوم کا بچہ بچہ ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔۔رپورٹ۔۔رانا فیصل اقبال

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) محکمہ تعلیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کی داخلہ مہم 2025-26 بھرپور طریقے سے جاری، مسز مہوش عارف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن (فیمیل) و اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران (فیمیل ونگ) تحصیل جھنگ کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے حوالے سے ایجوکیشن کمپلیکس میں پروقار تقریب، تقریب کی تفصیلات احمد شاہ سے

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ)تحصیل شورکوٹ کے علاقہ چک نمبر 481 بوٹے والی کی عوام سراپا احتجاج، آج کے دور میں بھی معروف علاقہ پکی سڑک سے محروم، معمولی بارش سے کچی سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہے، رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی سے علاقے کی عوام سے کیا گیا وعدے کی تکمیل کا مطالبہ، رپورٹ محمد ندیم بیوروچیف پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک

پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے یوم اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا نوجوان مایوسی کی گہری دلدل میں دھنس چکا ہے۔علامہ اقبال کی شاعری وتعلیمات آج بھی قوم کی فکری ملی رہنمائی کا کردار ادا کرسکتی ہے اس کے لئے ہمیں ان کو زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی رہنما ماننا ہوگا۔۔