دوہرا قتل ، ملزم گرفتار
اوکاڑہ: غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل
اوکاڑہ: منڈی احمدآباد ، قصبہ کلیر کلاں میں واقعہ
اوکاڑہ: ملزم سیف الملوک گرفتار
اوکاڑہ: ملزم نے بہن اقرا کو پسند کی شادی پر قتل کیا
اوکاڑہ: مزاحمت پر چھوٹی بہن عدیلہ بھی قتل
اوکاڑہ: پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار
اوکاڑہ: گرفتاری کیلئے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں
اوکاڑہ: ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع
اوکاڑہ: ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او راشد ہدایت
ترجمان اوکاڑہ پولیس
*اوکاڑہ میں پسند کی شادی جرم بن گئی بھائی نے 2بہنیں قتل کردیں*
اوکاڑہ پنجاب کے علاقے اوکاڑہ میں پسند کی شادی گناہ بن گئی، بھائی نے طیش میں آکر دو بہنوں کی جان لے لی پولیس کے مطابق ملزم نے پسند کی شادی پر بڑی بہن کو موت کے گھاٹ اتارا جس پرچھوٹی بہن نے مزاحمت کی تو ملزم نے اُسے بھی گولیاں مار کر قتل کردیا-
واقعہ کے بعد ڈی پی او راشد ہدایت سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، جس پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم سیف الملوک کو گرفتار کرلیا ڈی پی او کا اِس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
#اوکاڑہ #ڈی پی او راشد ہدایت #غیرت کے نام پر دوہرا قتل #پسند کی شادی #پاکستان #بریکنگ نیوز #پنجاب