وزیر اعظم آفس میں بانی/چٸیرمین فڈز انٹرنیشنل اسد فردوسی کی قیادت میں فڈز انٹرنیشنل گروپ کے وفد کی چٸیرمین پراٸم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات، جھنگ اور اسلام آباد میں ایگریکلچر و ائی ٹی یونیورسٹی کے قیام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد() وزیر اعظم آفس فڈز انٹرنیشنل گروپ کے وفد کی چٸیرمین پراٸم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات :
باہمی دلچسپی کے امور پہ تبادلہ خیال
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ تٸیس اکتوبر دو ہزار چوبیس وزیر اعظم آفس میں بانی/چٸیرمین فڈز انٹرنیشنل اسد فردوسی کی قیادت میں فڈز انٹرنیشنل گروپ کے وفد نے چٸیرمین پراٸم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات کی-

چٸیرمین پی ایم واۓ پی نے فڈز کی کابینہ کو اس کارخیر اور فڈز کے کاز کو مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی –

چٸیرمین پی ایم واۓ پی کا کہنا تھا کہ فڈز فاٶنڈیشن پاکستان جو کام کر رہے ہیں وہ وقت کی اہم ضرورت ہے پراٸم منسٹر یوتھ پروگرام فڈز کے پروجیکٹس میں سپورٹ کریں گے –

اس موقع پہ بانی فڈز انٹرنیشنل اسد فردوسی کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مقصد ملک عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غربت و بے روزگاری کا خاتمہ کرنا اور مملکت خداداد کو سر پاور بنانا ہے میں اپنے محدود وساٸل میں ملک و قوم کیلۓ جو کر سکتا تھا کیا ہے اور کر رہا ہوں اب مجھے بڑے پیمانے پہ کام کرنے کیلۓ گورنمنٹ آف پاکستان اور کاروباری شخصیات کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے –

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مسلم امہ کیلۓ سوشل ایپ بنا رہے ہیں جس کی ان کی ٹیکنیکل ٹیم نے وزیراعظم آفس کی ٹیکنیکل ٹیم کو بریفنگ دی
مزید ان کا کہنا تھا کہ وہ جھنگ میں ایگریکلچر و آٸی ٹی یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں اور اسلام آباد میں اور چاہتے ہیں پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر سکل ڈیویلپمنٹ سنٹرز قاٸم ہوں –

ان کا مزید کہنا تھا ہم قوم کو ایک ہی صورت میں غربت سے نکال کر خوشحال بنا سکتے ہیں کہ علم و ہنر پہ کام کریں اور چھوٹی صنعتیں لگاٸیٍں آٸ ٹی ، گارمنٹس و دیگر ایکسپورٹس بڑھاٸیں باہر سے ڈالر آۓ –

فڈز کی کابینہ نے اپنے تمام پروجیکٹس کی وزیر اعظم آفس کے ٹیکنیکل سٹاف کو بریفنگ دی اور فزیبلٹی رپورٹس بھی جمع کرواٸیں

ملاقات میں صدر فڈز فاٶنڈیشن خبیب ظفر ، ڈاٸریکٹر فڈز انٹرنیشنل ایجوکیشن سیل پروفیسر سعید خالد ، میڈم رابعہ شوکت اور حمزہ صاٸم موجود تھے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر پاکستان آن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment