وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی چک نمبر 487 ہکڑاں کے رہائشی فوجی جوان سعد النبی جو انتہائی جوانمردی کے ساتھ دشمنان پاکستان سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے کی جسد خاکی کو تمام تر فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ثمر عباس، غلام اللہ فاروقی

احمد پور سیال(ضیغم عباس جنجیانہ سیال سے) بستی جنجیانہ میں جامعہ نورالقرآن فاطمیہ کے زیرِ اہتمام فاطمیہ فری میڈیکل کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ کیمپ کے آغاز پر ہی مریضوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اور دن بھر دور دراز دیہات سے آنے والے سینکڑوں افراد نے علاج معالجے کی سہولت حاصل کی

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) مخلوقِ خدا کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، نیکی کی ٹوکری این جی او ٹیم کی جھنگ کے نواحی علاقے میں سیلاب متاثرین میں راشن، کپڑے اور کمبل تقسیم کئے،مخلوق خدا کی خدمت ہمارا مشن ہے،نیکی کی ٹوکری این جی او کی سربراہ میڈم فخر النساء کی جھنگ /پاکستان آن لائن نیوز سے خصوصی گفتگو، رپورٹ ضیغم عباس عاجز ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ