251

جعلی آرمی آفیسر بن کر شادی رچانے والا چھترول کے بعد پولیس کے حوالے

جعلی آرمی آفیسر بن کر شادی رچانے والا شخص عین نکاح کے وقت پکڑا گیا
بور بالا کا رہائشی فراکٹ بٹ خود کو گجر خان کا رہائشی اور آرمی میجر ظاہر کر کے ایک شادی شدہ خاتون کو طلاق دلوا کر رشتہ طے کر بیٹھا۔ نکاح کے وقت جب شناختی کارڈ اور والدین کی موجودگی مانگی گئی تو جھوٹے بہانے بنائے۔

تحقیقات پر انکشاف ہوا کہ ملزم اسی گاؤں کا شادی شدہ شخص اور دو بچوں کا باپ ہے۔ اہلِ گاؤں نے موقع پر چھترول کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ والدین اور بیوی بچوں نے بھی ایف آئی آر پر رضامندی دے دی۔

شادی والے گھر کی دیگیں پکی رہ گئیں مگر دولہا کی پٹائی یادگار بن گئی۔ 🤪

#جعلی پولیس آفیسر #شادی #نیوز #بریکنگ نیوز #پنجاب #پاکستان #بریکنگ الرٹ #pakistan #pakistani #viral #foryoupage #trending #urdu #

اپنا تبصرہ بھیجیں