ڈاکوؤں کی سہولت کار ٹک ٹاکر گرل گرفتار
کشمور (): محبت کے جال میں پھنسا کر نوجوانوں کو کچے میں بلا کر اغوا کرانے والی ڈاکوؤں کی سہولت کار ٹک ٹاکر گرل گرفتار ہو گئی۔
کچے کے ڈاکو جو پہلے لڑکیوں کی آواز بنا کر ملک بھر سے لوگوں کو بلا کر اغوا کرتے تھے اور یہ راز افشا ہونے کے بعد گاڑیوں کی سستی فروخت کا جھانسہ دے کر اپنے علاقے میں بلا کر انہیں اغوا کر کے بھارتی تاوان وصول کرتے تھے۔
تاہم ڈیجیٹل دور میں ڈاکو بھی ترقی یافتہ ہوگئے اور انہوں نے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو پھنسانے کے لیے ٹک ٹاکر لڑکیوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔
ایسی ہی ٹک ٹاکر گرل عروسہ سولنگی ہے، جو ملک کے مختلف شہروں سے نوجوانوں کو پہلے اپنے جھوٹے پیار کے جال میں پھنساتی تھی اور پھر ملاقات کے بہانے بلا کر انہیں ڈاکوؤں کے اغوا کراتی تھی جو ایسے نادان لوگوں کو کچے میں لے جاتے تھے۔
تاہم ڈاکوؤں کی سہولت کار یہ ٹک ٹاک گرل بھی قانون کے شکنجے میں آ گئی اور کشمور پولیس نے عروسہ سولنگی کو ہنی ٹریپ کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کو ملزمہ کے موبائل فونز سے اہم شواہد ملے ہیں جو اس کے اغوا کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ عروسہ نوجوانوں کو اپنے موبائل فون سے ویڈیو کالز کر کے اپنے جال میں پھنساتی تھی اور پھر انہیں یہاں بلاتی تھی۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +